تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ : موٹر سائیکل چور گینگ عوامی سیاسی نمائندوں کو ٹارگٹ کرنے لگے

چنیوٹ(نامہ نگار)موٹر سائیکل چور گینگ عوامی سیاسی نمائندوں کو ٹارگٹ کرنے لگے ضلع چنیوٹ میں موٹر سائیکل چور گروہ پھرسرگرم ایک ماہ میں موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتیں پولیس کسی بھی گورہ یا ملزم کو گرفتار کرنے میں مکمل طور ناکام ہو گئی ۔سرکاری دفاتر اور بازاروں میں موٹر سائیکل چور گینگ کی یلغار کونسلر ملک ظہور احمد کی موٹرسائیکل کے بعد اب ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میاں سلیمان عمیر کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ میاں سلیمان عمیر صدر پریس کلب چنیوٹ سرور علی چودھری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کیلئے گئے تو پولیس کی سخت سیکورٹی کے باوجود چور پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل چوری کرنے میں کامیاب ہو گئے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چور گینگ ایک ماہ کے دوران شہر کی سیاسی جماعتوں اور انکے رہنماؤں کی موٹر سائیکلوں کو ٹارگٹ کرتے ہوئے چوری کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button