تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:ڈی پی او نے عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ بھوآنہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ) ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ بھوآنہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی بھوآنہ حاجی جاوید انور ، ایس ایچ بھوآنہ ناصر عباس ، ایس ایچ او لنگرآنہ انسپکٹر ظفر اقبال ، انچارج چوکیات ، الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا نمائندگان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دوران کھلی کچہری عوامی مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے گئے ۔ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدیہ ہے کہ آپ کے جو مسائل کسی وجہ سے تھانہ میں حل نہیں ہو ئے یا آپ میں سے ایسے لوگ جو ہمارے دفتر نہ آ سکتے ہوں تو آپ کے مسائل کو آپ کی دہلیز پر سننے اور موقع پر حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔امن و امان کے قیام اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تھانوں میں اچھی شہرت کے پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں اور ہر تھانہ میں فرنٹ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں ۔ جہاں پر سائلین کو اپنے مسائل پیش کرنے کے لیے بہترین ماحول میسر ہے اور ہر شکایت کو تین یوم میں حل کیا جاتا ہے ۔درخواست دہندہ کا جھوٹا ہونا انصاف کی رہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اس لیے عوام کو بھی چاہیے کہ جھوٹی درخواستوں سے اجتناب کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ۔ جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اوراپنے اردگر د ہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے اور جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے ۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ : نیشنل فاسٹ یونیورسٹی میں دوسرا سالانہ بارسلیگوسپورٹس میلے کا اختتام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker