تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:دو تیز رفتار کاروں نے دو راہ گیر وں کو کچل کر ہلاک کردیا

چنیوٹ (بیورورپورٹ )دو تیز رفتار کاروں نے دو راہ گیر وں کو کچل کر ہلاک کردیا ، تھانہ رجوعہ پولیس نے دونوں حادثات کے مقدمات الگ الگ درج کر لئے ، بتایا گیا ہے کہ تیز رفتار کار ڈرائیورملزم شہزادکار نمبری FDN1636 نے گزشتہ روز 12 بجے دن نذیر احمد سکنہ چک نمبر 128 ج ب کا بیٹا عزادار حسین جو کہ سٹرک کے کنارے پید ل جارہاتھا اس کو تیزرفتاری غفلت اور لاپرواہی سے کار چلاتے ہوئے عزادار حسین کو کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسا کار ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہوگیا تاہم پولیس نے کار قبضہ میں لیکرڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ دوسرے حادثہ میں نامعلوم کار ڈرائیور نمبری LEB258 نے غفلت لاپرواہی اور تیزرفتار ی سے کار ڈرائیو کرتے ہوئے غلام سرور سکنہ چک نمبر130 کے بیٹے ظفر عباس عرف رفیق جوکہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور ان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا تھانہ رجوعہ پولیس نے کار قبضہ میں لیکر اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: ڈی سی او احسان بھٹہ پولیو مہم کا افتتاح کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker