تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:جعلی پولیس مقابلے کا مقدمہ درج

چنیوٹ ﴿سٹاف رپورٹر ﴾جعلی پولیس مقابلہ بنانے والے پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج سرور سلیم اللہ کی عدالت میں نواحی علاقہ چک نمبر235کے رہائشی سلطان علی نے درخواست دائر کی کہ محمد ندیم اسدی ASI، کانسٹیبل گل شہباز اور ظفر جاوید نے اس کے بھائی حق نواز کو بذریعہ سرکاری رائفل فائر کرکے قتل کردیا اور ہمارے شور وایلا پر مقامی پولیس نے اسے پولیس مقابلے کا رنگ دیکر الٹا ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرور سلیم اللہ نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جعلی پولیس مقابلے میں کاروائی کرنیوالے پولیس ملازمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروادیا اور انکوئری کر نے کا حکم دے دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: بہترین کارکردگی پر پی آراو برانچ کو سینئر صحافی اظہر شیح نے اپنی جیب سے پانچ ہزار روپے نقدانعام دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker