تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:نومنتخب چےئرمین شہزاد خان بلوچ کو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے کئی گھنٹے تک یرغمال رکھنے کے بعد چھوڑدیا

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)چنیوٹ کی یونین کونسل 22کے نو منتخب چےئرمین شہزاد خان بلوچ کو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے کئی گھنٹے تک یرغمال رکھنے کے بعد چھوڑ دیا جبکہ انکی گاڑی نقدی و موبائل چھین کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کی یونین کونسل 22کے نو منتخب چےئرمین شہزادخان بلوچ گزشتہ شام سابق ایم پی ائے سید حسن مرتضیٰ کو ملنے انکے گھر جا رہے تھے کہ فیصل آباد روڑ جھوک موڑ کے قریب کار سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے تھانہ رجوعہ کے علاقہ سے ڈرائیور سمیت اغواء کر لیا اور فرار ہو گئے جبکہ کئی گھنٹے یرغمال بنائے رکھا جبکہ بعد ازاں ملزمان نے چنیوٹ کی یونین کونسل 22کے نو منتخب چےئرمین شہزاد خان بلوچ اورا نکے ڈرائیور کوککے ٹبے کے قریب چھوڑ دیا جبکہ کار ،موبائل اور نقدی ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔شہزاد خان بلوچ نے بتایا کہ ملزمان نے انکے ہاتھ اور پاؤں باندھ دیئے تھے واقعہ پر چنیوٹ پولیس کئی گھنٹے تک ملزمان کی گرفتاری کیلئے آپریشن کرتی رہی مگر کچھ ہاتھ نہ آیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔شہری حلقوں نے ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ اور پولیس کی جانب سے مستقل طور پر نا اہلی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور ارباب اختیار سے فوری طور پ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  سول ہسپتال کی نرس کواجتماعی زیادتی کے بعد گلہ دباکر قتل کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker