تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: نامعلوم ملزمان نے اٹھارہ سالہ لڑکی کو زندہ جلا دیا

چنیوٹ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان نے اٹھارہ سالہ لڑکی کو زندہ جلا دیا ۔نعش گھر کے قریب ویران حویلی سے ملی والدین کے جواں سالہ بیٹی کی نعش کو دیکھ کر غشی کے دورے بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے علاقہ صغیر ٹاؤن میں نا معلوم ملزمان نے اٹھارہ سالہ لڑکی شبانہ شفیع کو زندہ جلا دیا اور مسخ شدہ نعش گھر کے قریب ویران حویلی میں پھینک کر فرار ہو گئے۔والدین کو بیٹی کی کئی گھنٹوں سے تلاش جاری تھی کہ اچانک ویران حویلی سے ملحقہ گھروں نے بتایا کہ حویلی میں لڑکی کی مسخ شدہ نعش پڑی ہے جس پر پولیس بھی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی تاہم نعش قبضہ میں لیکر تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب مقتولہ کے والدین کی جانب سے شاہد نامی نوجوان پر لڑکی کو زندہ جالنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker