تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:بااثر افراد کے ہاتھوں قتل ہونیوالا 18سالہ کے ملزمان تاحال گرفتارنہ ہونے کیخلاف لواحقین کا احتجاج

چنیوٹ(بیورورپورٹ)بااثر افراد کے ہاتھوں قتل ہونیوالا 18سالہ حق نواز کے ملزمان تاحال گرفتارنہ ہونے کے خلاف لواحقین کا احتجاج بتایا گیا ہے کہ تھانہ رجوعہ کے علاقہ موضع متھرومہ کے رہائشی خواتین ، مردوں اور بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ مقتول حق نواز کو 2سال قبل بااثر افراد عابد اور نوشیر نے تیز دھار آلہ سے قتل کردیا تھا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ نمبری 274بجرم 302درج کرتو لیا لیکن تاحال ملزمان گرفتار نہیں کررہی ان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے بھاری رشوت لیکر پولیس انہیں گرفتار نہیں کررہی اس موقع پر مقتول کے والد جہانگیر نے کہا کہ ملزموں اور پولیس کی طرف سے انہیں مقدمہ واپس نہ لینے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پولیس پنجاب ، آرپی اوفیصل آباد اور ڈی پی او چنیوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مقدمے کے سلسلے میں نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرایا جائے تاکہ انہیں عبرت ناک سزا مل سکے ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کو یمن کے معاملے میں ثالثی کا کر دا ر ا دا کرنا چاہیے،عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker