تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ شہر اور گردو نواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ

چنیوٹ ( بیورو رپورٹ) چنیوٹ شہر اور گردو نواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے ایسی ہی ایک واردات تھانہ صدر کے علاقہ لاہور روڈ پر موضع راؤ باغ میں ہوئی جس میں 3ڈاکو گھر کی دیوار پھلانگ کر گھرمیں داخل ہوئے اور گھر والوں کوکئی گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھاان کے ہاتھ پاؤں کو رسیوں سے باندھ دیا اور مزے سے فریج میں رکھا سامان کھاتے رہے اورجاتے ہوئے ایک سونے کی انگوٹھی 45ہزار روپے نقدی ،کمپیوٹر اور 2موبائل فون لے اُڑے جن کی کل مالیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے بنتی ہے۔گھر کے مالک جہانزیب نے بتایا کہ اس واقع کی اطلاع 15پر دی گئی ۔ پولیس ہمیشہ کی طرح کئی گھنٹے گزرنے کے بعدجائے وقوعہ پر پہنچی جب تک ڈاکو اپنا کام کر کے جا چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker