تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا فیصل آباد روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)سرگودھا فیصل آباد روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات۔3مسلح ڈاکوریسکیو 15کے ضلعی دفتر کے قریب نجی پٹرول پمپ کے منیجر سے 19لاکھ روپے لوٹ کر فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس منہ تکتی رہ گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ3 مسلح ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے ٹریفک پولیس کے دفتر کے سامنے اور 15کے دفتر کے بالکل قریب نجی پٹرول پمپ کے منیجر کی گاڑی کو روکا اور گن پوائنٹ پر 19لاکھ روپے لوٹ کر فرار پولیس منہ تکتی رہ گئی ۔ نجی پٹرول پمپ کا منیجر محمد صدیق پٹرول پمپ کا کیش لیکر بنک جمع کروانے جا رہا تھا کہ اچانک سرگودھا فیصل آباد روڈ پرٹریفک پولیس کے دفتر کے سامنے یو ٹرن پر 3نامعلوم مسلح افراد نے اس کی گاڑی کو روکا اور گن پوائنٹ پر تمام کیش لیکر فرار ہوگئے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران درجنوں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں مگر تا حال چنیوٹ پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے اور چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف ہ ہراس پایا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  یوم مئی اور ٹیچر ایجوکیٹرز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker