تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:منشیات فروشوں کی یلغار نہ رک سکی، مختلف علاقوں میں شراب، چرس، ہیروئن دیگر منشیات کا کاروبارعروج پر

چنیوٹ (بیورو رپورٹ )منشیات فروشوں کی یلغار نہ رک سکی شہر کے مختلف علاقوں میں شراب ، چرس ،ہیروئن دیگر منشیات کا کاروبار عروج پر چنیوٹ کے متعدد علاقے جن میں غفورآباد ، رجوعہ چوک ، حکیم کالونی ، پلاٹ ،ٹبہ کمانگراں کا علاقہ مشہور ہیں جن میں منشیات فروشوں نے اپنے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں اور پولیس افسران کی مبینہ غفلت ک وجہ سے نو جو ان نسل تباہ ہو رہی ہے جبکہ چنیوٹ پولیس مبینہ طور پر منشیات فروش عناصر سے ماہانہ منتھلی بھی وصول کرتے ہوئے خاموش تماشائی کا کردار اد کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور منشیات فروشوں کوپکڑ کر باہر و باہر مک مکا کرکے چھوڑ دیتے ہیں گزشتہ روز پہلے تھانہ سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر شراب فروش سرفراز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا جبکہ عبید اللہ کلیا ر نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ لے جانے کی بجائے مبینہ طور پرقریب ہوٹل میں لے گیا تو ملزم کے ساتھ بیٹھ کر مک مکا کرکے تھانہ کے باہر سے چھوڑ دیا جبکہ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ عبیداللہ کلیار نے مبینہ طور پر بیس ہزارروپے لیکر ملزم کو چھوڑا ہے جس کے قبضہ سے بھاری شراب برآمد ہوئی تھی جس کا ثبوت صحافیوں کے پاس ریکارڈنگ کے طور پر موجود ہے جبکہ عبیداللہ کلیا ر کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا اور میں چھٹی پر ہوں جبکہ تھانہ سٹی سے ریکارڈ چیک کیا گیا تو عبیداللہ کلیار اپنی ڈیوٹی بذریعہ گشت پر تھے جبکہ عبیداللہ نے جھوٹ بولتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں کسی سرفراز ملزم کو نہیں جانتا جبکہ ملزم کے ساتھی نے خود اعتراف کیا کہ عبیداللہ نے رشوت لیکر ملزم کو چھوڑا ہے جبکہ عوام حلقوں نے ڈی پی او چنیوٹ عبدالقادر قمر سے مطالبہ کیا ہے کہ سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker