تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:دیرینہ دشمنی پردو افراد سمیت مقامی تاجر قتل، جبکہ تین افراد زخمی

چنیوٹ (بیورورپورٹ)دیرینہ دشمنی پردو افراد سمیت مقامی تاجر کو قتل کردیا گیا جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ملزمان پونے پانچ گھنٹے جاری رہنے والے پولیس مقابلے کے بعد مارے گئے پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے نواحی علاقہ کے مقامی یرغمال دو افرادکو بازیاب کروالیا چنیوٹ پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے پسٹل،کلاشنکوفیں اور دستی بم برامد کئے ہیں جبکہ چنیوٹ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے پکڑی جانے والی ہنڈا سوک سفید گاڑی کا نمبر9086لاہور کا بتایا جاتا ہے بھی قبضہ میں لے لی مقابلہ پونے پانچ گھنٹے جاری رہا جبکہ دوران رپورٹنگ نجی ٹی وی چینل کا نمائندہ ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو گیاڈی پی او چنیوٹ اور آر پی او فیصل آباد واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر موقع پر پہنچ گئے کئی گھنٹے جاری رہنے والے مقابلہ میں پولیس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 5ملزمان کو ہلاک کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوپہر بھوانہ کے مین بازار میں 5 مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد کی ہلاکت اور پولیس مقابلہ کا علم ہوتے ہی آر پی او فیصل آباد محمد نواز وڑائچ اورڈی پی او چنیوٹ راؤ منیر احمد ضیاء فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ڈی پی او چنیوٹ راؤ منیر احمد ضیاء خود رائفل اٹھا کر آپریشن میں شریک ہوئے اور پولیس کے جوانوں کے کندھے سے کندھا ملا کر ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے پیش قدمی کی ڈی پی او چنیوٹ راؤ منیر احمد ضیاء نے ملزمان کو بار ہا وارننگ دی کہ وہ اگر پرامن طریقے سے سرینڈر کردیں اور اپنی گرفتاری دے دیں تو ان کیلئے بہتر ہوگا مگر ہر بار وارننگ ملنے کے بعد ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تیز کردیا جاتا جس سے ایک پولیس اہلکار بھی اندھی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے زخمی ہوا آر پی او فیصل آباد نے آپریشن کا دائرہ وسیع اور انتہائی حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے بکتر بند گاڑیاں منگوا لیں جس پر بکتر بند گاڑیوں نے مسلح ملزمان کو ٹارگٹ کرتے ہوئے ہلاک کر دیا اور مسلح ملزمان کے قبضہ میں کئی گھنٹوں سے یرغمال بنائے جانے والے مقامی دو افراد کو بھی بازیاب کروا لیا ہے جبکہ دوران رپورٹنگ نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ بھی ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آتے ہوئے زخمی کر دیاتھا جن کو زخمی ھالت میں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کر دیا یہ سارا واقعہ دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر پیش آیا اور ملزمان بھوآنہ میں رہائش پذیر شیر خان اور ولی خان کو قتل کرنے آئے تھے مقتول شیر خان اور ولی خان جن کا تعلق باجوڑا یجنسی سے ہے نے دشمنی کی بنا پر نقل مکانی کر کے بھوانہ اڈا میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی مگر بھرے بازار میں ہونے والی فائرنگ سے مقامی تاجر بھی موقع ہلاک ہو گیا پولیس کی جانب سے 5 مسلح ملزمان کے خلاف کامیاب ہونے والے آپریشن پر بھوآنہ ،جامع آباد موضع جھنڈ کی ہزاروں عوام نے پولیس چنیوٹ اور آر پی او فیصل آباد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور پنجاب پولیس کے حق میں نعرے بازی کی 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!