تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:معصوم بچییوں اوراپنی جان کی بھیک مانگتی مانگتی سیلابی پانی میں پھنسی مامتاایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)معصوم بچییوں اور اپنی جان کی بھیک مانگتی مانگتی سیلابی پانی میں پھنسی مامتاایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ گئی ماں کے سینے سے لپٹی دو معصوم بچیوں لی نعشیں دیکھ کر اہل علاقہ کے کلیجے پھٹ گئے جبکہ گوجرانوالہ سے اپنی زرعی زمین کو دیکھنے کے لئے آنے والازمیندار سیلابی پانی کی نذر ہو کر جان کی بازی ہار گیا بتایا گیا ہے کہ بھوآنہ کے نواحی علاقہ ٹھٹھہ نوشہرہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ایک گھر کی خاتون اپنی دو معصوم بچیوں اور اپنی جان بچانے کے لئے چیختی چرلاتی رہی مگر کہیں سے کوئی مدد نہ پہنچی جس کے باعث زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والی مامتا آخر کار منہ زور سیلابی پانی میں اپنی دونوں بچیوں سمیت موت کی وادی میں چلی گئی ہے جب اہل علاقہ نے ماں کی چھاتی سے لپٹی دو بچیوں کو دیکھا تو پتھر سے پتھر دل بھی موم ہو گئے اور لوگ دھاڑیایں مار مار کر روتے رہے جبکہ دوسری جانب گوجرانوالہ سے اپنی زرعی اراضی کو دیکھنے کے لئے آنے والے زمیندار امجد املک چیمہ بھی سیلابی پانی میں ڈوب کر دم توڑ گیا 

یہ بھی پڑھیں  ہمیں کہنا ہے کچھ۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker