تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر کے خلاف عہدیداروں و کارکنوں کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا

چنیوٹ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر کے خلاف عہدیداروں و کارکنوں کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا سینکڑوں کارکنوں نے ڈی سی او آفس تک ریلی نکالی ریلی کے شرکاء وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کررہے تھے کہ غیر فعال اور کرپٹ ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) کو عہدہ سے فارغ کیا جائے اور مارکیٹ کمیٹی کا چیئرمین کسی کارکن کو لگایا جائے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر رانا شہزاد اقبال ممبران صوبائی مجلس عاملہ چوہدری دوست محمد آسی ایڈووکیٹ ، احمد سعید چدھڑ ، سٹی صدر چوہدری محبوب عالم بھولا ، ضلعی صدر لیبرونگ شیخ محمد اقبال نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم قائدین سے ضلعی صدر کی برترفی کا مطالبہ کرتے ہیں جس نے اقرباء پروری اور بندر بانٹ کا بازار گرم کررکھا ہے قربانیاں دینے والے مخلص ساتھیوں سے ناروا سلوک پارٹی کی توہین کے مترداف ہے مارکیٹ کمیٹی کا چیئرمین اس کا اپنا بھائی ہے جسے ہٹایا جانا کرین انصاف ہوگا انہوں نے کہا کہ ضلعی صدر آفتاب ہرل نے پورے ضلع میں پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا ہے اور اپنے من پسند افراد کو عہدے دیے جارہے ہیں اب مختلف کمیٹیوں میں نامزدگی کے لئے چمک کا استعمال ہورہا ہے جو کہ وفادار کارکنوں کی توہین ہے انہوں نے میاں شہباز شریف اور میاں محمد نواز شریف سمیت راجہ اشفاق سرور سے مطالبہ کیا کہ غیر فعال ضلعی صدر کو عہدے سے فارغ کیا جائے اور جرات مند اور وفادار تحریکی ساتھی کی نامزدگی اس عہدے پر کی جائے تاکہ کارکنوں میں پھیلی ہوئی مایوسی ختم ہوسکے اس موقع پر ضلعی صدر خواتین ونگ فرزانہ مرزا ، ضلعی صدر علماء مشائخ ونگ بلال احسن احسان ، صدر ٹریڈز ونگ چوہدری عبدالعزیز ،لائر ونگ کے صدر ملک عبدلرزاق گلوتر، چوہدری عبدالرزاق چدھڑ ، نواب خضر تھہیم ،یوتھ ونگ کے صدر اسامہ بھائی ،چوہدری فاروق گجر ، اصغر جٹ بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریلی میں موجود تھے بعدازاں ریلی کے شرکاء پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  کیپٹن (ر) صفدر کو 12 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker