تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:دہشتگردی ،انتہاء پسندی نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا تھا،عامر صدیقی

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)جوائنٹ سیکرٹری پاکستان لبرٹی فورم عامر صدیقی نے کہا کہ دہشتگردی ،انتہاء پسندی نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا تھا ’ ’ آپریشن ضرب عضب ‘‘ میں پاکستان کی تمام اقلیتیں پاک افواج اور اس کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کے ساتھ ہیں جو ملک میں امن کے داعی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ پاکستا ن کا امیج دہشتگردی کی وجہ سے پوری دنیا میں خراب تھے اب خداکے فضل سے یہی سپہ سالا ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے قیام پاکستان کے وقت ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے حق میں ووٹ دے الگ ملک حاصل کیا تھا اوربانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے برابری کی سطح پر رہنے کاحق دیا تھا فخر اشیاء سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی شہید،اورفر ح تنویر چوہدری شہیدنے اپنے قوم کی ماؤں ،بہنوں ،بیٹیوں کے حقوق کی آواز بلند کی تودہشت گردوں نے ان اسلام آباد ٹارگٹ کلنگ کر کے شہید کردیا ۔سانحہ یوحنا آباد میں جس طرح اقلیتیوں کی پکڑدھکڑ کی گئی ہے ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے حکومت اقلیتوں کے خلاف امتیازی قانون سازی بندکریں کیونکہ پاکستان میں جتنے بھی دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں ان میں میری قوم کا ایک فرد بھی ملوث نہیں ہم محب وطن ہیں اور وطن عزیز کی سلامتی اور بقاء کیلئے اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ اور لالیاں سے تعلق رکھنے اور آریشن ضرب عضب میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک آرمی کے جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کے اساتذہ معاشی لحاظ سے ابتر زندگی گزارنے پرمجبور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker