تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے زیراہتمام ایک ریفشر کورس کا انعقاد

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے زیر اہتمام ایک ریفشر کورس کا انعقاد ہوا جو 30اپریل سے لیکر 7مئی 2015ء تک جاری رہا ریفشر کورس کے اختتام کی تقریب میں خالدہ منصور ایم این ائے اور خالد سعید ایم پی ائے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورس میں شرکت لینے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر فرد پر لازام ہے اور مہذب معاشرے کی تکمیل کے لئے ہم سب کو تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی حضرات نے ان خصوصی کاوش پر BECSکے ڈپٹی ڈائریکٹر حیدر علی شاہ کی محنت اور توجہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے اس موقع پر آصف تارڑEDOسی ڈی فیصل آبادکی تعلیمی نظام میں سرگرمیوں کو سراہا مقررین نے اس موقع پر کہا کہ BECSکی وجہ سے دور دراز کے علاقوں میں جہاں تعلیم ممکن نہیں وہاں بھی BECSپرواگرام کے ذریعے ان بچوں اور بچیوں میں تعلیم کو عام کرنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے جو کہ انتہائی خو آئند اقدام ہے ۔انہوں نے BECSکے ڈپٹی ڈائریکٹر حیدر علی شاہ کو کہا کہ جب تک آپ جیسے محنتی لوگ کام کر رہے ہیں ۔اس وقت تک تعلیم کو عام کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی بھی بے پناہ خوشی ہے کہ اجالا ویلفےئر سوسائٹی ضلع چنیوٹ بھی ان سرگرمیوں میں دن رات کوشاں ہے

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں امن کیلئے کسی اقدام سے گریز نہیں کیا جائےگا، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker