تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ گھر میں بنایا گیا غیر قانونی گیس ری فلنگ اسٹیشن پکڑا گیا

چنیوٹ (بیورو رپورٹ )چنیوٹ گھر میں بنایا گیا غیر قانونی گیس ری فلنگ اسٹیشن پکڑا گیا پاک نیوز کا پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ نشاندہی کرنے پر اہل علاقہ بھی پاک نیوز کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی او اور ڈی پی او آفس چنیوٹ کے چند کلو میٹر کے فاصلہ پر چنیوٹ جھمرہ روڑ پربنایا گیا گھر میں گیس ری فلنگ اسٹیشن اس وقت پکڑا گیا میڈیا کی ٹیم نے تھانہ سٹی چنیوٹ پولیس کو اس بات کی نشاندہی کی کہ گھر میں بنائے گئے گیس ری فلنگ اسٹیشن سے گاڑیوں اور گھریلو صارفین سمیت شہر کی متعدد دکانوں کو یہاں سے گیس کی بلا خوف و خطر بڑے پیمانے پر سپلائی کی جا رہی ہے جو کسی بھی وقت شہر میں کسی بڑے دھماکے یا حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے تو اس پر تھانہ سٹی چنیوٹ پولیس کے سب انسپکٹر و دیگر نفری نے چھاپہ مارا اور وہاں موجود عملہ کو پکڑ لیا جبکہ سینکڑوں گیس سلنڈر جو کہ اہل علاقہ کے سروں پر موت بن کر منڈلا رہے تھے کو ری فلنگ کرنے والے آلات سمیت اٹھا لیا اہل علاقہ نے بتایا کہ عرصہ دراز سے پورے ضلع چنیوٹ کو اس غیر قانونی ری فلنگ اسٹیشن سے گیس کی سپلائی کا انتہائی خوفناک دھندہ کیا جا رہا تھا جس سے پورے علاقہ میں خوف پایا جاتا تھا اور کسی بھی وقت کو ئی بڑا سانحہ رونما ہونے کے قوی امکانات تھے مگر اہل علاقہ نے میڈیا ٹیم کے اس اقدام کوخراج تحسین پیش کیا اور تھانہ سٹی پولیس کو ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  بلدیات، انتخابات۔۔۔۔ خامیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker