تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:حالیہ بارشوں سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہو گئی

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)حالیہ بارشوں سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جبکہ بھارت کے سیلابی ریلے نے ضلع چنیوٹ کے متعدد دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کئی ایکٹر کھڑی دھان ،مکئی ،باجرہ اور سبزیات کی شدید متاثر ہو گئیں اوراس سیلابی ریلے کے باعث چنیوٹ کے نوآحی موضع بابو رائے میں کھڑی مسجد بھی منہدم ہونا شروع ہو گئی ہے جبکہ جھنگ روڑ دریائے چناب سے ملحقہ متعدد دیہاتوں اور وہاں کھڑی فصلوں میں سیلابی پانی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے ۔جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مختلف مقامات پر تین فلڈ کنٹرول روم بھی قائم کر دیئے گئے ہیں ۔سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات اور فصلوں کی تباہی پر متاثرین کا کہنا ہے کہ ابھی وہ گزشتہ سال آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کو حل نہیں کر پائے تھے کہ اب دوبارہ انہیں سیلاب کے خطرات کی وجہ سے دریائے چناب کے قریبی درجنوں دیہاتیوں کے سروں پر موت منڈلانے لگی ہے ۔اور انہوں نے جانی و مالی نقصان سے محفوظ ہونے کے لئے نقل مکانی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ۔دیہی علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اس بار حکومت پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ سیلاب سے بچنے کے لئے قبل از وقت ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:علاقہ غیر پر چھاپہ،چرس،اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار بر آمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker