تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:حکمرانوں نے قوم کو بجلی کے نام پر بیوقوف بنا کر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا ہے، میاں شوکت علی

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)حکمرانوں نے قوم کو بجلی کے نام پر بیوقوف بنا کر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا ہے جو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں وزیر مملکت فیصل آباد کو ملک کا وزیر مملکت بنا دیا گیا ہے جو دن رات جھوٹ بولنے کا وظیفہ پورا کر رہا ہے بجلی پر غریب عوام اور صنعتی اداروں کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے سے بدترین مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے تو پہلے ہی کاروباری زندگی تباہ کررکھی ہے ان خیالات کااظہار میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ موسم گرمااور رمضان المبارک میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عاجز عام غریب آدمی بجلی کے بھاری بوجھ تلے مزید دب جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کو بیورو کریسی کے ہاتھوں بدنام کروانے کی ایک منظم سازش کی جارہی ہے۔ شریف برادران آنکھیں کھولیں ہوش کے ناخن لیں عوام انتخابی وعدوں کی عملی تکمیل کا ابتک انتظار کررہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے ضرورت اشیاء کے دام غریبوں کی پہنچ سے بہت دور ہو چکے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال منافع خور مافیا بے لگام اور ملاوٹی عناصر انسانی جانوں سے بے دریغ کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ایم ڈی پیف ریکارڈ میں آدھی رات کو ٹمپرنگ کرتے پکڑا گیا۔میڈیا نے بھاگتے لوگ دکھا دیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker