تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:ایس ایچ او بھوآنہ کی کارروائی، اشتہاری گرفتار

چنیوٹ (بیورورپورٹ)ایس ایچ او بھوآنہ محمد یوسف کمیانہ کی کاروائی مقدمہ قتل میں کئی سال سے اشتہاری عابد مصلی گجرات سے گرفتاربتا یا گیا ہے کہ تھا نہ بھوآنہ میں سال 20012 مین ملزم عابد کے خلاف ایک قتل کا مقدمہ نمبر 567/12درج ہوا مگر گرفتاری عمل مین نہ لائی جاسکی گذشتہ روز ایس ایچ او بھوآنہ محمد یوسف کمیانہ کو اپنے ذرائع سے مخبری ہو ئی کہ ملزم عابد ضلع منڈی بہاؤ الدین کے ایک گاؤں موضع ممبڑ میں موجود ہے جس پر انہوں نے اپنی سربراہی مین ایک پولیس پارٹی تشکیل دی اور ملزم عابد کو کافی تگ دو کے بعد گرفتار کر لیا تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم عابد اس قتل کے عالوہ بھی کئی دیگر جرائم مین ملوث پایا گیا ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں پولیس پارٹی کی اس کامیابی پر ڈی پی او چنیوٹ منیر احمد ضیاء ،ڈی ایس پی سرکل بھوآنہ سعداللہ خان نے ایس ایچ او محمد یوسف کمیانہ اور ہمراہی پولیس پارٹی کو شاباش دی ۔

یہ بھی پڑھیں  گھریلو تنازعہ پوتے نے فائرنگ کر کے دادا کو موت کے گھاٹ اتار دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker