تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: پولیس اور محکمہ ماحولیات کا انوکھا کارنامہ، پانچ سالہ بچے پر مقدمہ درج

چنیوٹ ( بیورو رپورٹ)چنیوٹ پولیس اور محکمہ ماحولیات کا انوکھا کار نامہ موحول کو گندا کرنے کا الزام لگا کر پانچ سالہ بچے پر مقدمہ درج کر لیاپولیس نے گرفتاری کا ڈراوا دے کر غریب والدین سے 2ہزار روپے ہتھیا لئے۔والدین شدید پریشان بتایا گیا ہے کہ محکمہ ماحولیات چنیوٹ کے انسپکٹر ملک محمد امتیاز نے تھانہ سٹی چنیوٹ کو تحریری درخواست دی جس کے مطابق لاہور روڈ پر واقع سروس اسٹیشن کا مالک پانچ سالہ محمد حسام،محمد الیاس اور پرویز وغیرہ ماحولیاتی آلودگی پھیلا رہے ہیں لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جس پر تھانہ سٹی چنیو ٹ نے پانچ سالہ محمد حسام کے خلاف ماحول کو آلودہ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ایف آئی آر769/15میں 278اور188ت پ کی دفعات لگائی گئیں ہیں جبکہ دوسری جانب بچے کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے پر درج کیا جانے والا مقدمہ جھوٹا ہے دوسری جانب پولیس میرے بیٹے کو گرفتار کرنے آئی تو میں نے بچے کی عبوری ضمانت کے کاغذات دیکھائے جو اُنہوں نے مسترد کر دئیے اور گرفتاری پر بضد رہی بعد ازاں دو ہزار روپے رشوت لیکر واپس چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  شاہ رخ جتوئی نےدبئی میں گرفتاری دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker