تازہ ترینعلاقائی

ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کے خلاف ضلع چنیوٹ میں تاجر تنظیمیں دو حصوں میں تقسیم ہو گئیں

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کے خلاف ضلع چنیوٹ میں تاجر تنظیمیں دو حصوں میں تقسیم ہو گئیں کہیں ہڑتال اور کہیں کاروباری نظام پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رہا جبکہ متعدد مقامات پر تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی جانب سے شدید غمو غصہ بھی دیکھنے میں آیا تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ اور اسکی تینوں تحصیلوں سمیت مرکزی تنظیم تاجران کی جانب سے حکومت کے ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کیخلاف کی جانے والی ہڑتال اور شٹر ڈاؤن کے سلسلہ میں ضلع چنیوٹ کی تاجر برادری دو حصوں میں تقسیم ہو گئی اور اندرون بازاروں ریلبازار،کچہری بازار،فرنیچر مارکیٹ،مسلم بازار،چوک جتوتھان سمیت دیگر بازار بند رہے جبکہ چنیوٹ کی سبزی و فروٹ منڈی مکمل طور پر کھلی رہی اور سبزی و فروٹ منڈی کے تاجروں نے مرکزی قیادت کے فیصلے سے متفق ہونے کی بجائے دکانوں اور کاروباری نظام کو چلائے رکھا جبکہ چنیوٹ کے متعدد مقامات پر بھی جزوی طور پر ہڑتال دیکھنے میں آئی اور کہیں پر دکانیں بند اور کہیں پر دکانیں کھلی دیکھنے کو ملیں تاہم انجمن تاجران ریلبازار کی جانب سے دی جانے والی کال پر تمام تاجر تنظیموں نے حکومتی ود ہولڈنگ ٹیکس فیصلہ کے خلاف مارکیٹیں بند رکھیں ۔اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے فیصلہ کو فوری طور پر ختم کرنے کا بھرپور مطالبہ کیا اور اس فیصلے کو تاجر دشمن فیصلہ قرار دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  سابق صدرپرویز مشرف گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker