تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ :’’اراضی اپنے نام منتقل کیوں کروائی ‘‘ سسرالیوں کا خاتون پرڈنڈوں، بیلچوں سے تشدد مار مار کرادھ منوا کردیا

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)’’اراضی اپنے نام منتقل کیوں کروائی ‘‘ سسرالیوں کا خاتون پر ڈنڈوں ، بیلچوں سے تشدد مار مار کر ادھ منوا کردیا چار بچوں کی ماں کی دائیں آنکھ ضائع کردی تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ عاصم آباد کی رہائشی چار بچوں کی ماں تسلیم بی بی اور اس کے شوہر ریاض نے لوگوں کے گھروں میں کام کرکرکے چودہ مرلہ زمین خریدی اس زمین پر دو کمرے اور برآمد تعمیر کیا جو اس کے سسرالیوں کو اچھا نہ لگا اور یہ زمین سسرعطاء کے نام کروانے پر زور دینے لگے تسلیم کے انکارپر جب اس کا شوہر گھر پر نہ تھا تو سسر عطاء ، دیور ممتاز اور دیورانی صفیہ بی بی گھر پر آئے اور ڈنڈوں ، سوٹوں بیلچوں سے تسلیم بی بی پر تشدد شروع کردیا تسلیم بی بی جان بچا کر گھر سے باہر نکلی تو انہوں نے بھرے بازار میں اس پر تشدد کرتے ہوئے دائیں آنکھ ضائع کردی جبکہ دوران تشدد اس کے کپڑے پھٹے تو نیم برہنہ حالت میں گلیوں میں گھیسٹتے رہے تسلیم بی بی کے شوہر ریاض کو جب اطلاع ملی تو وہ موقع پر پہنچا اور اہل علاقہ کی مدد سے بیوی کی جان بخشی کرائی تاہم سسرالی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس تھانہ چناب نگرمتاثرہ خاتون کو لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچایا جہاں حالت نازک اور آنکھ سے زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اسے فیصل آباد الائیڈہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:بااثر شخصیت کی کیمیکل فیکٹری سے نکلنے والے کیمیکل زدہ پانی کو زیرزمین ڈمپ کرنے سے لوگ بیماریوں میں مبتلا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker