تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:طالبات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائیں گے، امیرجماعت اسلامی

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)طالبات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی چنیوٹ چوہدری محمد اسلام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گرلز کالج کے ہوسٹل میں چاردن قبل سرگودھا اور چنیوٹ کے چار لڑکے دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے جو وہاں موجود طالبات کی ویڈیو بنانا کر انہیں بلیک میل کرنا چاہتے تھے اہل علاقہ اور چوکیداروں نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا کالج پرنسپل نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن بااثر ہونے کی وجہ سے انہیں چھوڑ دیا گیا محمد اسلام نے الزام لگایاکہ گرلز ہوسٹل میں پھلانگنے والے لڑکے بااثر افراد کے بیٹے تھے پولیس نے دباؤ یا لالچ میں آکر چھوڑ ایس ایچ او سٹی کو معطل کیا جائے اور ہوسٹل پھلانگنے والے لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس پر جمعہ کے روز احتجاج کرئے گی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :اسلام دین فطرت ہے جسمیں تمام انسانی ضرورتوں اور حاجات کی تکمیل کا پورا بندوبست کیا گیا ہے. ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد عارف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker