تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: پولیس ملازم کی سیشن کورٹ کے ملازم کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)پولیس ملازم کی سیشن کورٹ کے ملازم کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات شادی شدہ خاتون کو گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی و دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا شناخت ہو جانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں خاتون حصول انصاف کے لئے ڈی پی او چنیوٹ کے پاس جا پہنچی ڈی پی او چنیوٹ نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور کاروائی کا حکم دیدیا تفصیلات کے مطابق نازیہ بی بی زوجہ اکبر علی قوم گڈگور سکنہ شمس الحسن ٹاؤن چنیوٹ نے ڈی پی او چنیوٹ کو تحریری درخواست دی ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان ابرار حسین نائب کورٹ چنیوٹ،شاہد مونا کانسٹیبل ہمراہ کس نامعلوم نے 09.08.2015کو دن دیہاڑے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے 25000/ہزار روپے نقدی طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا مزاحمت پر ابرار حسین نے نازیہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جس پر اہل علاقہ نے متا ثرہ خاتون کی جان بخشی کروائی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے شناخت پر خاتون اور اس کا خاوند ڈی پی او چنیوٹ کے پاس پہنچ گئے جس پر ڈی پی او چنیوٹ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں وقار احمد کو فوری کاروائی کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈالر گرل ایان علی کے مقدمے کی وجہ سے سینکڑوں بڑی شخصیات پریشانی کا شکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker