تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:کتوں کی لڑائی ملزمان کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی کوشش 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)کتوں کی لڑائی ملزمان کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی کوشش 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کیمطابق خان دا کوٹ میں کتوں کی لڑائی کروائی گئی جس کی اطلاع تھانہ بھوآنہ میں کی گئی اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود محرر تھانہ خالد نذیر نے SHO بھوآنہ چوہدری بابر نواز ہندل کو مطلع کیا تو SHO بھوآنہ نے بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر 8 افراد کو گرفتار کر لیا باقی ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس سرگرم ہے ۔واضع رہے کے چوہدری بابر نواز کی تعیناتی سے وارداتوں میں خصوصی کمی آئی ہے قبل ازیں بھوآنہ کے علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا تھا ۔اس موقع پر انسپکٹر چوہدری بابر نواز ہندل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر صحافی اور معززین بھوآنہ دل سے میرا ساتھ دیں تو میں چند دنوں میں تھانہ بھوآنہ کو کرائم فری بنا دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں  آج سے موسم سرما کیلئے سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker