تازہ ترینعلاقائی

ضلع چنیوٹ کے عوامی نمائندگان اور افسران شریف شہریوں کے لئے عذاب بن گئے

چنیوٹ (بیورو رپورٹ )خادم اعلیٰ پنجاب ضلع چنیوٹ کی غریب لاچار بے بس عوام کو عوامی نمائندگان اور افسران کے ہاتھوں سے یرغمال ہونے سے بچائیں شہری کی پریس کلب چنیوٹ میں دہائی ضلع چنیوٹ کے عوامی نمائندگان اور افسران شریف شہریوں کے لئے عذاب بن گئے شہری پر جھوٹے بے بنیاد مقدمات کی ہیٹ ٹرک ایم پی ائے ذاتی عداوت نکالنے کے لئے مبینہ طور پر اپنے چہیتے منشیوں کے ذریعے شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ ضلعی افسران اور چنیوٹ پولیس اپنی مدعیت جھوٹے بے بنیاد مقدمات درج کرنے میں لگی ہوئی ہے عوامی نمائندگان کی ذاتی رنجش کا ستایا ہوا شہری پریس کلب چنیوٹ میں پھوٹ پڑا چنیوٹ کے علاقہ دل خوشاب کے رہائشی محمد یامین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقامی ایم پی ائے ،ایم این ائے کے کچھ لوگ اس کی اڑھائی کنال ملکیتی اراضی کو ایم این ائے قیصر احمد شیخ کے منشی شکیل ٹیڈو آرائیں اورمحمد ندیم نامی شخص جو کہ ایم پی ائے کا خاص آدمی نے مبینہ طور پر بلیک میلنگ کرتے ہوئے متنازعہ بنا کر ضلعی افسران سے جھوٹے مقدمات کرواکے لاکھوں روپے مبینہ کی ڈیمانڈ کی ہے انکار کی صورت میں مختلف دفعات لگوا کر مزید مقدمات درج کروانے کی بھی دھمکی دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایم پی ائے کی ملی بھگت سے انکی کئی کنال اراضی جو کہ بند روڑ سرگودھا پر واقع ہے کو غیر قانونی ٹاؤن کا نام دیکر خرید و فروخت کا الزام لگاتے ہوئے ٹی ایم ائے ملازمین کو مدعی بنا کر مجھ پر ایک ایف آئی آر زدرج کروادی گئی ہیں جو کہ سراسر ظلم و زیادتی کے ساتھ ساتھ جھوٹی من گھڑت بے بنیاد ہیں اور انکا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے کیونکہ یہ لوگ با اثر ہیں اور اوپر سے دباؤ کے ذریعے مجھ سمیت سینکڑوں شہریوں کے ساتھ ساتھ ایسا کھیل کھیلنے میں لگے ہوئے ہیں۔شہری محمد یامین کا کہنا تھا کہ ضلع چنیوٹ میں متحرک قبضہ مافیاء مقامی عوامی نمائندگا ن کے آشیرباد اور انکی ملی بھگت سے پورے عروج پر ہے اور شہریوں کی ملکیتی اراضیوں کو جعلی مدعیوں کے ذریعے متنازعہ بنا کر قبضے کئے جا رہے ہیں ۔شہری یامین کے مطابق اس وقت ڈی سی او چنیوٹ شوکت علی خاں کھچی،ٹی ایم ائے افسران ،عوامی نمائندگان، پولیس افسران،اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ بھی بلیک میلر مافیاء اور قبضہ مافیاء کے کندھے سے کندھا ملاکر شہریوں کے سروں پر موت کی تلوار بن کر لٹک رہے ہیں ۔شہری یامین کے مطابق اس کی تمام تر ملکیتی اراضی کے کاغذات پٹواری کی تصدیق کے باوجود بھی ضلعی متعلقہ افسران ماننے سے انکاری ہیں ۔متا ثرہ شہری محمد یامین نے وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف سے اس مافیاء کے خلاف فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم کالونی بری امام کو ماڈل ولیج کا درجہ دیا جائے۔ مسزسلطان گل

chiniot

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker