تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:پسند کی شادی نے ہنستے مسکراتے خاندان کی زندگی میں زہر گھول دیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)سند کی شادی نے ہنستے مسکراتے خاندان کی زندگی میں زہر گھول دیا ۔نوجوان بیٹا گھر سے کام پر گیا مگر لوٹ کر واپس نہ آیا لگتا ہے اسے قتل کر دیا گیا ہے ماں کا الزام پولیس انصاف کی بجائے ٹال مٹول سے کام لینے لگی دادرسی کی بجائے دھدکار دیا جاتا ہے ’’خادم اعلیٰ پنجاب بتائیں کہاں جاؤں‘‘ بیوہ خاتون اکلوتے لخت جگر کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور پسند کی شادی کرنے والا دلہا شادی کے ایک ماہ بعد پر اسرار طور پر غائب،میرے بیٹے کو سسرالیوں نے اغواء کر کے قتل کر دیا ہے،لواحقین کا الزام پولیس روائتی انداز میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مبینہ طور پر نوٹوں کی چمک کے باعث بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے تھانہ کانڈیوال کے رہائشی 24سالہ مظہر عباس نے طاہرہ بی بی نامی لڑکی سے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی جس کا لڑکی کے والدین کو رنج تھا جس پر اُنہوں نے مظہر عباس کو ایک ماہ قبل اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے مظہر عباس کی والدہ نذیراں بی بی کے مطابق اس کے جواں سالہ بیٹے مظہر عباس کو ملزمان حیدر ،سکندر،خضر حیات وغیر ہ نے اغوا کر کے قتل کر دیا ہے اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے ڈی پی او اور آر پی او فیصل آباد کو درخواستیں دیں تو تھانہ کانڈیوال پولیس نے روایتی انداز میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا مگر گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا رہی نذیراں بی بی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپنے بیٹے کو اغوا کر کے پر اسرار طور پر غائب کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  میں تو بس بجلی ٹھیک کروں گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker