تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ :قبرستان میں قبروں کے تقدس کو پامال کرنے پر بااثر افراد کا خواتین اور افراد پر حملہ

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)قبرستان میں قبروں کے تقدس کو پامال کرنے اور قبریں مسمار کرنے سے منع کرنے پر با اثر افراد کا خواتین اور افراد پر حملہ خاتون پر کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا جبکہ لڑکی کی بازو توڑ دی گئی متعدد زخمی متاثرہ خاندان انصاف کے لئے ڈی پی اوچنیوٹ کے پاس جا پہنچا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ لاہور روڑ کے نواحی موضع ہرسہ شیخ میں ملزمان خالد ،منظور وغیرہ نے قبرستان میں مال مویشی چروانے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا جن سے قبرستان سخی سادھن جوان کی ہزاروں قبریں مسمار ہو رہی تھیں اور قبروں کا تقدس پامال ہو رہا تھا جس پر نذر محمد اور اسکی بہن و دیگر افراد نے انہیں منع کیا تو ملزمان نے اپنی خواتین کے ہمراہ منع کرنے والوں پر دھاوا بول دیا اور کلہاڑیوں اور ڈنڈے سوٹوں سے شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انیلا بی بی وغیرہ کو مار مار کر ادھ منوارکردیا جس پر متاثرہ خاندان نے مذکورہ ملزمان کے خلاف کاروائی کے لئے ڈی پی او چنیوٹ کو درخواست سی ہے جس پر تا حال کاروائی نہ کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد/للیانی : نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا بزرگ جاںحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker