تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:نہ پٹواری ،نہ سواری اورنہ ہی کھانے پینے کا مناسب انتظام امدادی رقوم کے لئے کئی کئی روزسے چکر لگانے والے کسان میڈیا نمائندگان کو دیکھتے ہی پھٹ پڑے

چنیوٹ (نامہ نگار)نہ پٹواری ،نہ سواری اورنہ ہی کھانے پینے کا مناسب انتظام امدادی رقوم کے لئے کئی کئی روزسے چکر لگانے والے کسان میڈیا نمائندگان کو دیکھتے ہی پھٹ پڑے وزیر اعظم کی جانب سے کسانوں کو دیا جانے والااربوں روپے کا کسان زرعی پیکج ضلع چنیوٹ کے کسانوں کے لئے خواب بن کر رہ گیا تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے کسانوں کو دیئے جانے والے زرعی کسان پیکج کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کے بلند و بانگ دعوے کئے گئے اور کروڑوں روپے کی ایڈوٹائزمنٹ کی گئی مگر ان تمام سہولیات سے ضلع چنیوٹ کے کسان انتہائی نا خوش ہیں اور انکے چہروں پر مایوسی کے بادل منڈلاتے دیکھائی دیتے ہیں ۔کسانوں کا کہنا ہے کہ ضلعی افسران کی جانب سے نہ ہی تو کوئی ٹرانسپورٹ سسٹم کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور نہ ہی کسی بھی قسم کا کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ یہ تمام سہولیات سرکاری کا غذوں میں زندہ رکھی جا رہی ہیں جبکہ متعدد کسانوں کی جانب سے پٹواری نہ ملنے اور امداد نہ ملنے کی بھی شکایات سامنے آرہی ہیں جس سے ضلع چنیوٹ کے کسان وزیرا عظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو کڑی تنقید کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button