تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:وفاقی وزیرعابد شیر علی کے عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

چنیوٹ(نامہ نگار)وفاقی وزیر عابد شیر علی کے عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔محکمہ واپڈا چنیوٹ میں رشوت اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا نیا نظام متعارف کرادیا گیا ہے ۔معمولی سے معمولی کام کے لئے بھاری نذرانے وصول کئے جاتے ہیں ۔ محکمہ واپڈا چنیوٹ سب ڈویژن نمبر3کے ستایاہوا شہری ایف آئی اے کے پاس جا پہنچا چنیوٹ سب ڈویژن نمبر3ٹاسک فورس ٹیم کے عارف ہرل نے ٹھٹھہ کانجواں کے رہائشی عبدالماجد نے میڈیا نمائندگان کوبتایا ہے کہ محکمہ واپڈا چنیوٹ سب ڈویژن نمبر3 کے واپڈا ملازمین نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے بلا وجہ اعترا ضات لگاتے ہوئے ذلیل و خوار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اس آڑ میں شہریوں کو شدید پریشان کر رکھا اور بھاری رشوت کیلئے دباؤ ڈالاجاتا ہے ۔عبدالماجد نے بتایا کہ چنیوٹ سب ڈویژن نمبر3ٹاسک فورس ٹیم کے عارف ہرل نے کام کرنے کی آڑ میں لمبے نوٹوں کے نام پر پریشنا کیا ہوا ہے اورہر طرح کے جائز کام کیلئے محکمہ واپڈا کے کچھ لوگ ایسا رویہ اپنائے ہوئے ہیں جس سے وہ مکمل طور پر دل برداشتہ ہوتے ہوچکا ہے اور عبدالماجد نے ایف آئی اے کو درخواست دیتے ہوئے مذکورہ واپڈا ملازم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں نے محکمہ واپڈا میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  اے پُتر ہٹاں تے نئیں وکدے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker