تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:حکومتی نمائندہ ہی حکومت مخالف نعرے لگانے کیلئے اپنے حامیوں کے ہمراہ سڑکوں پر نکل آئے

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)حکومتی نمائندہ ہی حکومت مخالف نعرے لگانے کیلئے اپنے حامیوں کے ہمراہ سڑکوں پر نکل آئے حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ٹائر جلا کر ڈی سی او چنیوٹ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا بجلی اور سوئی گیس مکمل طور پر غائب لیگی ایم پی ائے مولانا الیاس چنیوٹی کا شہریوں کے ہمراہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج ڈی سی او آفس کے باہر دھرنا نعرے بازی کی گئی تفصیل کے مطابق ضلع چنیوٹ کے لیگی ایم پی ائے مولانا الیاس چنیوٹی کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہوا تو وہ بھی طیش میں آگئے اور شہریوں کی بڑی تعداد ساتھ لئے احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ۔مظاہرین نے ڈی سی او آفس چنیوٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف دل کھول کر بھڑاس نکالی اس موقع پر ایم پی ائے مولانا الیاس چنیوٹی نے کہا کہ حکمران اپنے حکومتی نمائندوں کو بھی ملنا توہین سمجھنے لگے ہیں ایسے میں عوامی مسائل کا حل ہونا ناممکن سی بات ہے انہوں نے چنیوٹ کے مسائل حل نہ ہونے کا ذمہ دار بھی خادم اعلیٰ پنجاب کو قرار دیدیا اور ان پر بھی دل کھول کر تنقید کر ڈالی جبکہ دوسری جانب شہری حلقوں کی جانب سے بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے اور شہری حلقوں نے حکومت کو کوستے ہوئے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ لوگ سوئی گیس اور بجلی سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ کاروبار زندگی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے علاوہ ازیں سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چنیوٹ اور اسکے گردونواح میں فرنیچر کا کاروبار کرنے والے افراد بھی لوڈ شیڈنگ سے شدید متاثر ہو ئے ہیں اور ہزاروں افراد کا چولہا مکمل طور پر ٹھنڈا ہو گیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!