تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:نوٹوں کی چمک یا آنکھ کا دھوکہ ڈی ایچ کیو چنیوٹ کے ڈاکٹر نے شہری کو غلط میڈیکل سرٹیفیکیٹ تھما دیا

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)نوٹوں کی چمک یا آنکھ کا دھوکہ ڈی ایچ کیو چنیوٹ کے ڈاکٹر نے فائرنگ سے زخمی شہری کو غلط میڈیکل سرٹیفیکیٹ تھما دیا جبکہ گولی مارنے والا ملزم اسلحہ سمیت پولیس نے گرفتار کر لیا فائرنگ کیس رنگین ڈرامہ بن گیا سب چکرا گئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ کے سنےئر ڈاکٹر نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو ڈنڈوں سوٹوں سے زخمی ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا ۔زخمی نوجوان کی ٹانگ سے گولی نکلنے پر پول کھل گیا ۔مریض کی ٹانگ ضائع ہونے کا خدشہ سرٹیفیکیٹ چیلنج کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ محلہ ناز آباد کے رہائشی گل سعید خان کو مسلح ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر دو ہفتے قبل ٹانگ میں گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ لایا گیا تو وہاں ڈیوٹی پر موجود سنےئر ڈا کٹر سجاد علی نے ڈنڈوں اور سوٹوں کے زخم بتائے اور میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی غلط بنا کر تھما دیا جبکہ ایک ہفتہ بعد زخمی گل سعید خان کی ٹانگ میں درد ہوئی تو اسے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا تو وہاں کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ سعید خان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے جسے آپریشن کرکے نکال لیا گیا اور گولی لگنے کی رپورٹ بھی جاری کر دی گئی جس پر متاثرہ خاندان نے مذکورہ ڈاکٹر سجاد کے خلاف مبینہ طور پر بنایا گیا جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ چیلنج کر دیا ہے ۔جس پرسنےئر ڈاکٹرز کی جانب سے جلد فیصلہ سنایا جائیگا ۔

یہ بھی پڑھیں  مستحقین کو امدادی رقوم کی ادائیگی، ملک بھر میں 17 ہزار پوائنٹس بنا دیے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker