تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:مخالفین نے دیرینہ دشمنی پرآلو کی کھڑی کئی ایکڑ فصل کو تباہ کردیا

چنیوٹ(نامہ نگار)مخالفین نے دیرینہ دشمنی پر آلو کی کھڑی کئی ایکڑ فصل کو تباہ کر دیا ۔روکنے والے خواتین اور مرد مزدوروں پر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے نواحی موضع سلارے آبادی دھمرائے میں ن ملزمان محمد حیات ،احمد علی،بسرا وغیرہ نے عاشق حسین ولد سکندر علی قوم دھمرائے کی کاشت کی گئی کئی ایکڑ آلو کی فصل پر دیرینہ دشمنی کی بناید پر ٹریکٹر چلا دیا جس سے کئی ایکڑ کی تیار آلو کی فصل جوکہ لاکھوں روپے مالیت کی تھی مکمل طور پر تباہ کر دی جبکہ کھیتوں میں کام کرنے ولی خواتین اور مزدوروں نے جب ملزمان کو فصل تباہ کرنے سے روکنا چاہا تو ملزمان نے خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر اہل علاقہ نے ریسکیو15پولیس چنیوٹ کو مدد کیلئے کال کی تو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان رحمت علی،یوسف،یونس علی،احمد علی،عمران،بسرا ،محمد رفیق ،اوورنگزیب،نذیر اللہ دتہ وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے جبکہ متعدد ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  فروغ علم کے لیے مخیر حضرات آگے بڑھیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker