تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: نجی کالج کے زیراہتمام چنیوٹ میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹول کا انعقاد

چنیوٹ(نامہ نگار)نجی کالج کے زیر اہتمام چنیوٹ میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹول کا انعقادہوا جس میں طلباء و طالبات نے مختلف کلچرل شوز اور کھیلوں میں حصہ لیا۔پروگرام کے اختتام پر اعلیٰ کارکردگی دیکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ فیصل آباد روڑ پر واقع نجی کالج کے زیر اہتمام چنیوٹ میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹول کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلباء و طالبات نے مختلف گیمز بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس ،کرکٹ ،رسا کشی، لونگ جمپ،والی بال اور دوڑوں میں حصہ لیا ۔بعد ازاں مختلف شو ز پیش کر کے معاشرے کو درپیش مسائل کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا اور پروگرام میں شامل دیگر اساتذہ و طلباء سے دل کھول کر داد وصول کی اس موقع پرپرنسپل کالج حافظ غلام مصطفےٰ نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی طلباء کی شرکت وقت کی اہم ضرورت ہے زندہ اور زمانہ شناش قومیں اپنے پڑھے لکھے طبقے کی اسی طرح آبیاری کرتی ہیں آج طلباء کو میرے ساتھ یہ عزم کرنا ہو گا کہ ہم پاکستان کو کسی بھی شعبے میں کمزور نہیں ہونے دیں گے اُنہوں نے کہا ملک کی تقد یر بدلنے میں سپیرئیر گروپ آف کالجزاپنے چیئرمین ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کے زیر سایہ اپنی کا وشیں جاری رکھے گا اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک پاکستان پر امن اور ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں شامل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  ’’بدنام کررہے ہیں ہواؤں کومفت میں ‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker