تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: نکا تھانیدارعمر قید کی لمبی سزا سنتے ہی عدالت سے رفو چکر ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)نکا تھانیدار عمر قید کی لمبی سزا سنتے ہی عدالت سے رفو چکر ہوگیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ملک منیر احمد جوئیہ نے تھانہ لنگرانہ کے مشہور قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔ سب انسپکٹر جعفر علی کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملک منیر احمد جوئیہ نے تھانہ لنگرانہ کے مشہور قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے سب انسپکٹر جعفر علی کو عمر قید سزا اور دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا جبکہ اسی مقدمہ میں ملوث انسپکٹر ظفر وٹو کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا گیاملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے تھانہ لنگرانہ میں دوران تفتیش مشہور پنجابی شاعر انور علی کا قتل کیا سزا کا فیصلہ سنتے ہی سب انسپکٹر جعفر علی کمرہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈھیر بانڈہ کے قریب جواں سال خاتون کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر موت کے گھاٹ اتار دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker