
چنیوٹ(نامہ نگار )لاہور روڑ پر ہونے والے المناک حادثے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدائت کر دی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ سے حادثہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ۔مگریہ امر قابل ذکر ہے کہ چنیوٹ سے دیگر بڑے شہروں کو جانے والی سڑکیں اور ہیوی ٹریفک حادثات کا موجب بنے ہوئے ہیں جبکہ ان سڑکوں کو دورویہ کرنے کے حوالہ سے پنجاب حکومت کی جانب سے کئی سال پہلے اعلانات تو کئے گئے مگر ان سڑکوں کو ڈبل کرنے کا فنڈ میٹرو پراجیکٹ کی نذر ہوتا رہا جس کی وجہ سے چنیوٹ سے دیگر شہروں کو جانے والی سڑکوں پر حادثات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور ایک سال کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعدادتقریباً ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی ۔شہری حلقوں نے ان حادثات کا ذمہ دار پنجاب حکومت اور ضلعی حکومت کو قرار دیا ہے ۔