پاکستانتازہ ترین

چنیوٹ: سات سالہ معصوم بچی کو چالیس سالہ پانچ بچوں کے باپ سے ونی کرنے کرنے کا فیصلہ

چنیوٹ(نامہ نگار)سات سالہ معصوم بچی کو چالیس سالہ پانچ بچوں کے باپ سے ونی کرنے کرنے کا فیصلہ کرنے والی پنچائیت کے خلاف تھانہ بھوآنہ پولیس کی بھر پور کاروائی جنگل کا قانون بنانے اور اس قسم کا فیصلہ سنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ ملزمان فلک شیر وغیرہ نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والے نوجوان ندیم کے گھر والوں کے خلاف اپنے علاقہ میں پنچائیت لگا کر ندیم کی سات سالہ بہن سونیا کو چالیس سالہ نوجوان جوکہ پانچ بچوں کا باپ بتایا گیا ہے کے ساتھ ونی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس فیصلے پر عمل ہونے تک کیلئے ان سے ٹریکٹر ٹرالی بطور ضمانت رکھ لی تھی اور اس فیصلہ کو تسلیم کرنے کا کہا تھا مگر خبر نشر ہونے پر ڈی پی او چنیوٹ مستنصر فیروز نے تھانہ بھوآنہ پولیس کو ہدائت کی کہ وہ اس لاقانونیت کا مظاہرہ کرنے والوں کوگرفتار کرکے کاروائی کریں جس پر تھانہ بھوانہ پولیس نے پنچائیت لگانے والے ملزمان فلک شیر وغیرہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کر دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!