تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:عوامی مسائل سننے کے لیے ڈی ایس پی بھوانہ کا چوکی منگوآنہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)عوامی مسائل سننے کے لیے ڈی ایس پی بھوانہ میڈم زاہدہ پروین نے چوکی منگوآنہ میں کھلی کچہری کا انعقادکیا ۔ کھلی کچہری کے دوران SHO لنگرانہ،انچارج چوکی اور عوام الناس کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔دوران کھلی کچہری کل4 درخواست ہائے مو صول ہوئی جنہیں متعلقہ SHO اور انچارج چوکیات و تفتیشی افسران مارک کر کے حکم دیا گیا کہ جلد از جلد تمام سائلین کی داد رسی کی جائے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی بھوانہ نے کہا کہIG پنجاب ،RPO فیصل آباد اور DPO چنیوٹ کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کھلی کچہری کے قیام کا مقصد سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کے خلیج ختم ہو سکے ۔جولوگ دفتر نہیں آسکتے وہ اپنے مسائل کھلی کچہری میں آکر بتا سکتے ہیں۔جرائم پر قابو عوامی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ عوام معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں پولیس کی مدد کریں اور نشاندہی کریں۔ پولیس کو ہدایت ہوئی کہ تھانہ میں آنے والے تمام سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور ان کے تمام مسائل کو فوری حل کریں۔ کھلی کچہری کے آخر میں علاقہ کے چند معزز حضرات نے اس کھلی کچہری کے انعقادپر ڈی ایس پی بھوآنہ کاشکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں  مسجد اقصٰی مسلمانوں کا قبلہ اوّل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker