تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ : ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے سیمینار منعقد

چنیوٹ (بیورو رپورٹ) ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے ہونے والے سیمینار میں ڈی سی ایوب خان،ڈاکٹر اختر بلوچ سی ای او ہیلتھ،ڈی ایچ او ہیلتھ مشتاق بشیر عاکف، ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئرشہزاد احمد باجوہ سمیت دیگر کی شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزچنیوٹ میں ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی سی ایوب خان بلوچ نے کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آبادی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ مسائل میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہت اور ان وجوہات کی بنیاد سے مسائل بڑھ رہے ہیں ان کا حل نا ممکن ہوتا چلا جا رہا ہے خدا کا حکم ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو دو سال تک دودھ پلائیں یہ دوسال کا جو وقفہ ہے اس سے نا صرف ماں کی صحت ٹھیک رہے گی بلکہ بچے کی بھی بہتر نشو و نما ہو گی تقریب سے سی او ہیلتھ ڈاکٹر اختر بلوچ،ڈی ایچ او ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر فرخ رضوان، ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئرشہزاد احمد باجوہ سمیت دیگر نے خطاب کیا جا کا کہنا تھا کہ آبادی کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینا ہو گی ۔ملک کے معاشی مسائل کو حل کرنے کے لئے خاندانی منصوبہ بندی کا وجود ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ضلع بھر میں سینٹرز قائم ،آگاہی مہم اور سیمینارز کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے ۔اس موقع پر سال 2016،17 میں سٹاف میں بہترین کارکردگی سمیت آنیوالے تمام معززمہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں داخل ہونے والے 12 دہشتگرگرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker