شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چنیوٹ: فضائی آلودگی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے درخت لگانے ہونگے، ڈپٹی کمشنر خضرافضال چوہدری

چنیوٹ: فضائی آلودگی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے درخت لگانے ہونگے، ڈپٹی کمشنر خضرافضال چوہدری

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)فضائی آلودگی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے درخت لگانے ہونگے ،پودے لگانا کافی نہیں بلکہ انکی دیکھ بھال کرنا بھی ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاوٗن چنیوٹ میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاوٗن چنیوٹ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ،اس موقع پر سی او ایجوکیشن میاں اسماعیل ، ڈی او سیکنڈری رائے ارشاد علی ، ڈپٹی ڈی او میل چنیوٹ سعید احمد ،سکول ہیڈمسٹریس و معلمات بھی موجود تھیں ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال کی موجودگی میں سکول ہذا کی طالبات نے باونڈری وال کے ساتھ سینکڑوں پودے لگائے جس پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے تالیاں بجا کر ان کی اس کاوش کوسراہا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کارول شجر کاری کے علاوہ دیگر ایکٹیوٹیز میں ہمیشہ پازیٹیو رہا ہے ،اس سال ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں تقریباً20ہزار پودے لگائے جائیں گے اسکے لیے بچوں میں آگاہی دینا ضروری ہے یہ بچے مستقبل کے معمار ہیں انکو ہم نے یہ بتانا ہے کہ پودے اور انکی افادیت کیا ہے، مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے جب میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو جوپودے لگاتے ہیں اور انکی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں اور یہ بیحد ضروری بھی ہے کہ پودا لگا کر اسکی حفاظت کی جائے تاکہ کل کو وہ پودا تناور درخت بنے ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے سی او ایجوکیشن میاں اسماعیل کی شجر کاری مہم کے حوالے سے ایفرٹ کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ۔

error: Content is Protected!!