Uncategorizedتازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ میں ایک ہی خاندان کے 9بچے بچیاں ہڈیوں کی پرسرار بیماری میں مبتلا

چنیوٹ (بیورورپورٹ)چنیوٹ میں ایک ہی خاندان کے 9بچے بچیاں ہڈیوں کی پرسرار بیماری میں مبتلا جو کہ کسی مسیحا کے منتظر ہیں تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نوحی گاؤں چک نمبر 466ج ب خانوآنہ میں سردار بخش جپہ اور محمد سارنگ کے گھر میں اس کی چودہ سالہ بیٹی نورین بی بی اور پانچ سالہ پوتی ارمیلا بی بی سمیت امبرین بی بی ، مسرت بی بی ، سلیم، مافیہ بی بی ، سمیرا بی بی ، اللہ بخش ، قادر ، ثمر عباس ، زاہد ہ بی بی اور رانی بی بی نو بچے بچیاں ہڈیوں کی پرسرار بیماری میں مبتلا ہیں یہ بچے اس پراسرار بیماری کے باعث ایسی کیفیت سے دوچار ہیں کہ اگر یہ کوئی چیز کھارہے ہوں تو پرندہ ان کے ہاتھوں میں موجود کھانے والی چیز تک کو چھین کرلے جاتے ہیں معذور بچوں کے دادا نے اس بیماری کے متعلق بتایا کہ ہمارے خاندان میں پید ا ہونے والا ہر بچہ صحت مند اور تندروست ہوتا ہے مگر جب وہ اپنی عمر کے پانچویں سال میں پہنچتا ہے تو اس کے جسم کے تمام جوڑ اور ہڈیاں پراسرار طور پر مڑ نا شروع ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ بچے چند سالوں میں ہی چلنے پھرنے اٹھنے بیٹھنے کی طاقت اور قوت کھو بیٹھتے ہیں بیماری سے متاثرہ بچے اور بچیوں کے والدین نے بتا یا کہ ہم نے ان بچوں کے علاج کیلئے سرکاری ہسپتالو ں کا رخ کیا تو ڈاکٹروں نے خدا ترسی کی بجائے خانہ پوری کرتے ہوئے اپنی جان چھڑوالی جبکہ ہم ان بچوں کے علاج اپنے گھروں کا سامان تک بیچ چکے ہیں مگر یہ پراسرار بیماری ختم نہ ہوسکی ہے متاثرہ خاندان مسیحاکا منتظر ہے جو کہ ان کے بچوں کے علاج و معالجہ کیلئے خداترسی کرتے ہوئے ان کی امداد کرسکے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button