تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ :تھا نہ لنگرانہ پولیس کی کاروائی ،قتل ،ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث 6خطرناک اشتہاری گرفتار

چنیوٹ ( بیورورپورٹ) تھا نہ لنگرانہ پولیس کی کاروائی ،قتل ،ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث 6خطرناک اشتہاری گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھا نہ لنگرانہ پولیس نے مختلف جرائم جن میں قتل ،ڈکیتی اور عدالتی اشتہاری شامل ہیں کو مختلف جگہوں سے گرفتار کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او نے بتا یا کہ قتل کے ایک مقدمہ مین ملوث مجرم صادق عرف کوڈو جو کہ لیہ کا رہائشی ہے اور 2008سے اشتہاری تھا کو اسلام آباد سے بڑے ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا جس نے ایک عورت کو قتل کیا تھا اور مسلسل پولیس کی گرفت سے دور تھا اس کے علاوہ شفقت ولد غلام شیر قوم آہیر سکنہ 142ج ب مقدمہ نمبر 178/10جو قتل کے ایک مقدمہ میں گذشتہ چھ سال سے اشتہاری تھااورپولیس کے لیے درد سر بنا ہوا تھا کو ایک مخبر کی اطلاع پر تھا نہ رجوعہ کے علاقہ سے بڑی تگ و دو کے بعد گرفتار کیا گیا احسان نواز نے مزید بتا یا کہ مختلف مقدمات مین ملوث چار عدالتی اشتہاری بھی گرفتار کیے جن کے نام ریاض ولد حاکم ،عمر دراز ولد گھوگھا ،نواز ولد فاضل اور غلام حیدر شامل ہیں مذکورہ ملزمان بجرم395ت پ تھا نہ لنگرانہ کو مطلوب تھے جن کو شاہ جیونہ کے تھا نہ قادر پور سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button