تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:پریمی جوڑا بھاگنے سے دو خاندانوں کے درمیان تصادم کھڑا ہوگیا درجنوں زخمی

چنیوٹ (بیورورپورٹ )پریمی جوڑا بھاگنے سے دو خاندانوں کے درمیان تصادم کھڑا ہوگیا درجنوں زخمی پولیس بھی مشتعل افراد سے محفوظ نہ رہے سکی بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے نواحی موضع مہتہ کے رہائشی خالداور طاہرہ کی محبت انتہاء پر تھی خالد نے طاہرہ کو نیند آور گولیاں دیں کہ اپنے اہل خانہ کو کھلا دو اور پھر ہم بھاگ جائیں گے جس پر طاہرہ نے اپنے اہل خانہ کو نیند آور گولیاں دیکر خالد کے ساتھ بھاگ گئی طاہرہ کے والدین جب صبح بیدار ہوئے تو انہیں پتہ چلا کہ خالد ہماری بیٹی کو لیکر بھاگ گیا ہے طاہرہ کے والدین نے عزیز و اقارب کے ہمراہ خالد کے گھر دھاوا بولتے ہوئے ان کی جواں سالہ بچی اٹھا لی جس پر خالد کے والدین نے پولیس سے مدد طلب کی تو پولیس لڑکی بازیاب کروانے موضع مہتہ پہنچی تو مشتعل مردو خواتین نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا اور متعدد پولیس ملازمین کی وردیاں پھٹ گئیں ا ور وہ شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او چنیوٹ نے اپنی سربراہی میں پولیس ٹیم کے ہمراہ جواں سالہ بچی کو بازیاب کروا لیا اور پولیس پارٹی پر دھاوا بولنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

یہ بھی پڑھیں  خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker