تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: آشنا کے ساتھ پیشی پرآئی ہوئی شادی شدہ لڑکی کو غیرت کے نام پرکزنوں نے احاطہ عدالت میں فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ(بیورورپورٹ)آشنا کے ساتھ پیشی پر آئی ہوئی شادی شدہ لڑکی کو غیرت کے نام پرکزنوں نے احاطہ عدالت میں فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھوآنہ کچہری میں چند ماہ پہلے شادی کرنے والی لڑکی نے خاوند کے رویے سے دلبرداشتہ ہوتے ہوئے نئی محبت کو جنم دیا اور آشنا کے ساتھ بھاگ گئی اسی دوران خاوند سے لاتعلقی کیلئے بھوآنہ عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا اور ڈرامائی انداز میں آشنا کے ساتھ فرار ہونے کے بعد دالرامان فیصل آباد میں ڈیرے لگا لیے جبکہ خاوند سے چھٹکارا اور آشنا کے ساتھ محبت کو امر کرنے کی خاطر پولیس تھانہ لنگرانہ سے پروٹوکول حاصل کرتے ہوئے جب وہ تنسیخ نکاح کی پیشی پر آئی تو کزنوں نے غیرت کے نام پر تین گولیاں انعم بی بی کے سینے میں اتار دیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی بھوآنہ کے نواحی علاقہ چک نمبر237کی رہائشی انعم بی بی کی چھ ماہ قبل مصطفےٰ سے شادی ہوئی انعم بی بی اس شادی پر خوش نہ تھی گزشتہ دنوں وہ اپنے آشنا امیر سلطان کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی اور دالرامان میں پناہ لے لی انعم بی بی نے اپنے خاوند مصطفےٰ سے طلاق لینے کیلئے سیشن کورٹ بھوآنہ میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ کیا ہوا تھا جس پرگزشتہ روزانعم بی بی عدالت میں پیش ہوئی عدالت سے باہر نکلتے ہی اس کے کزنوں محمد عاطف سلیم اور ذکاء اللہ نے فائرنگ کرکے اپنی کزن کو قتل کردیا احاطہ کچہری میں موجود پولیس نے ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button