چنیوٹ (بیورو رپورٹ)ایکسائز انسپکٹر چنیوٹ کی پھرتیاں پرائیویٹ عملہ کے ذریعے شہریوں کولاکھوں روپے کا ٹیکہ لگانے کا انکشاف۔جبکہ پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود شہری کی دکان سیل کر کے بھاری نذرانہ لیکرنیا قانون متعارف کر وا دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسایزاینڈ ٹیکسیشن چنیوٹ میں تعینات انسپکٹر محمد آصف بھٹی نے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود شہری کی دکان سیل کر دی اور رقم لینے کے بعد اسے دوبارہ کھول دیا ۔ذرائع کے مطابق یہ بھی معلو م ہوا ہے کہ مذکورہ ایکسائز انسپکٹر نے کرپشن کر نے کیلئے پرائیوٹ افراد رکھے ہوئے ہیں جو کہ محکمہ کی یونیفارم میں ملبوس ہو کر سارا دن پکڑ دھکڑ میں مصروف رہتے ہیں۔ان افراد کی بدولت انسپکٹر آصف بھٹی نے لمبی دیہاڑی لگاتے ہوئے شہریوں کو حراساں کئے ہوئے ہے۔مذکورہ انسپکٹر نے اپنے سرکل میں کرایہ پر دی گئی جائیدادوں کو ذاتی استعمال میں دیکھا کر اور ڈبل سٹوری عمارت کو سنگل سٹوری ظاہر کر کے حکومت پنجاب کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے۔ضلع چنیوٹ کی مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے ڈرایکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نسیم صادق سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ کرپٹ انسپکٹر کو معطل کر کے معاملہ کی خفیہ انکوائری کرائی جائے۔