تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:اے ای او بھو آنہ اسلم بھٹی جعلی سرٹیفیکیٹ جاری کرنے لگا

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)اے ای او بھو آنہ اسلم بھٹی جعلی سرٹیفیکیٹ جاری کر نے لگا علاقہ غیر سے ؤئے ہو ئے پٹھانلڑکے سے پیسے لے کر اس کو شناختی کارڈ بنوانے کے لیے جعلی سرٹیفیکیٹ بنا کر دے دیا تفصیلات کے مطابق علاقہ غیر سے آکر یہاں رہائش رکھنے والے بادشاہ خان ولد محمد امین خان جو کہ رات کو پہرا داری کا کام کرتا اس نے اپنا سرٹیفیکیٹ ایک پرائیویٹ اسکول ’’سر سید اکیڈمی‘‘سے دوم پاس کا بنوایا جس کی تصدیق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اسلم بھٹی نے کی بادشاہ خان کا مقصد اس سرٹیفیکیٹ کی مدد سے اپنا شنا ختی کارڈ بنوانا تھا جو ویسے تو نہ بن سکتا تھا مگر اس سرٹیفیکیٹ کے بعد اس کے لیے آسانی پیدا ہو گئی دوسری جانب نادرا حکام نے بادشاہ خان کے اس سرٹیفیکیٹ کو تسلیم کر نے سے انکار کر دیا کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ بادشاہ خان کا تعلق یہاں سے نہیں ہے اے ای او اسلم بھٹی جعلی سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں شہرت رکھتا ہے اس سلسلہ میں کچھ عرصہ کے لیے جیل یاترا پر بھی جاچکا ہے اپنے زاتی مفاد کی خاطر اسلم بھٹی نے اب تک نجانے کس کس کو جعلی سرٹیفیکیٹ بنا کر دیئے ہوئے ہیں اسلم بھٹی کے ساتھ ساتھ ’’سر سید اکیڈمی‘‘کے ذمہ داروں کے خلاف بھی کاروائی ہو نے چا ہیے جن لوگوں نے چند روپوں کی خاطر یہ جعلی کام کیا اس سرٹیفیکٹ کی مد دسے کوئی بھی اپنا شناختی اکرڈ بنو ا سکتا ہے چا ہے وہ کوئی دہشت گرد ہو یا چور اچکا اسلم بھٹی جیسے لوگ محکمہ تعلیم کے چہرے پر بدنما داغ ہیں جس کا ماضی اس کے کردار کی گواہی دیتا ہے یہ ایک جعلی سرٹیفیکیٹ ہے اگر اسلم بھٹی کے بارے میں تحقیقات کی جائیں تو اس جیسے نجانے کتنے جعلی سرٹیفیکیٹ برآمد ہوں ان پر بنے ہوئے کتنے جعلی شناختی کارڈ ز کا انکشاف ہو ای ڈی او چنیوٹ سید توقیر شاہ کے لیے یہ ایک ٹیسٹ کیس ہوگا کہ وہ اپنے ذرائع سے اسلم بھٹی کے خلاف تحقیقات کریں بادشاہ خان ولد محمد امین کا جعلی سرٹیفیکیٹ کی کاپی ہمارے پاس ہے جو طلب کرنے پر پیش کی جاسکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بے اختیار اور بے بس بلدیاتی نمائندے بے مقصد ہیں !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker