تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: پنجاب حکومت پٹواریوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کرے

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)پنجاب حکومت پٹواریوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کرے کیونکہ پٹواریوں کو درپیش مسائل عرصہ دراز سے تشنہ چلے آرہے ہیں کرپشن کے نام پر پٹواریوں کو بدنام کرکے ان کے حقوق کا استحصال کیا جارہا ہے باقی تمام سرکاری افسران و ملازمین کو حکومت پنجاب کی جانب سے بے پناہ مراعات حاصل ہیں مگر پٹواری انتہائی پسے ہوئے حالات میں زندگیاں بسر کررہے ہیں رجسٹری اور پراپرٹی کے تمام معاملات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے مگر اس نظام کے روہ رواں پٹواری پرانی تنخواہوں پر ہی کام کررہے ہیں جبکہ پٹوار خانہ کے علاوہ پنجاب حکومت ان سے دیگر معاملات میں بھی بے پناہ خدمات حاصل کررہی ہے اور ان خدمات کے بدلے انہیں کچھ نہیں دیا جارہا اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پٹواریوں کے حقوق ان کو فراہم کیے جائیں ان خیالات کااظہار جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریان پنجاب زاہد افضل آرائیں نے گزشتہ روز ٹی ایم اے ہال میں ضلع چنیوٹ میں پٹواریوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر انجمن پٹواریان ضلع چنیوٹ ملک خضرحیات ، جنرل سیکرٹری پٹواریان حق نواز چوکھیا ودیگر موجود تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹواریون کو بستہ الاؤنس اور دیگر مراعات د ی جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker