تازہ ترینعلاقائی

خادم اعلیٰ پنجاب کی مقامی رمضان شوگر مل ضلع چنیوٹ کے کسانوں کے لئے عذاب بن گئی

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)خادم اعلیٰ پنجاب کی مقامی رمضان شوگر مل ضلع چنیوٹ کے کسانوں کے لئے عذاب بن گئی کسانوں کا بری طرح استحصال کیا جانے لگا مگر کوئی پرسان حال نہ ہے اورضلعی انتظامیہ کی نا اہلی و مبینہ غفلت کی وجہ سے رمضان شوگر ملز انتظامیہ کماد کی فی ٹرالی تیس سے چالیس من کٹوتی کر رہی ہے جس پر انتظامیہ خاموش ہے کسان بورڈ چنیوٹ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر سید ذوالفقارعلی شاہ منعقد ہو اجس میں ضلع بھر سے کسان بورڈ کے عہدیداروں جن میں ضلعی جنرل سیکرٹر ی محمد نواز سپرا، سید نورالحسن شاہ، ملک شعیب گلوتر ، افتخار احمد کانجو، ملک محمد نواز کچھی کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی اجلاس کے دوران صدر کسان بورڈ سید ذوالفقار علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان صاف گنا شوگر ملوں کو مہیا کرتے ہیں مگر شوگر ملز مافیا کسانوں کا استحصال کر رہے ہیں ملز انتظامیہ گنے کی مناسب قیمت ادا نہیں کرتے اور کٹوتی کر کے کسانوں کے ساتھ زیادتیاں کر رہے ہیں شوگر ملز مافیا کسانوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کرے وگرنہ کسان احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی او چنیوٹ رمضان شوگر ملز کے ملازم نہیں ہیں وہ زمینداروں اور کسانوں کی نمائندگی کریں ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے رمضان شوگر ملز انتظامیہ کماد کی فی ٹرالی تیس سے چالیس من کٹوتی کر رہی ہے جس پر انتظامیہ خاموش ہے اجلاس کے اختتام پر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ضلع بھر میں شوگر ملز مافیا کے ظلم و ستم کا نوٹس لیں

یہ بھی پڑھیں  اداکارہ میرا نے اپنی والدہ کی انتخابی مہم کا آغاز تو کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker