تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:امام حسینؓ کے چہلم کے حوالے سے ضلعی پولیس اور مسلک اہل تشیع کے نمائندگان کے درمیان میٹنگ کا انعقاد

چنیوٹ ( بیورورپورٹ)امام حسینؓ کے چہلم کے حوالے سے ضلعی پولیس اور مسلک اہل تشیع کے نمائندگان ، لائسنسدران کے درمیان تھانہ سٹی میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بیس صفر کے دن کے حوالے سے بریفینگ دی گئی اس موقع پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس بات پر زور دیا گیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر کسی بھی قسم کا نیاجلوس نہ نکالا جائے انتظامیہ ہر صورت میں امن وامان برقرار رکھے گی اس میں انتظامیہ تمام تر قانونی راستے اپنا سکتی ہے مسلک اہل تشیع کی طرف سے ان کے کارکنوں پر درج مقدمات ختم کرنے اور محرم الحرام کے دوران مسلک دیوبند کی طرف سے شائع ہونیوالے اشتہار جس میں حضرت امیر عمر کو داماد حضرت علی لکھا گیا تھا ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا انتظامیہ نے مسلک اہل تشیع کومعاملات قانونی طریقے سے حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker