تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:پشاور میں ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے، میاں شوکت علی تھہیم

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نے پشاور میں ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومی سانحہ ہے اور اس میں ایسے عناصر ملوث ہیں جو پاکستانکا امن و سکون تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں ایسے لوگوں کا کوئی دین یا مذہب نہیں ہوتا اور یہ لوگ انسانیت سوز واقعات کو جنم دے کر ہمارے نظام کو بلاک کرنا اور پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم حوصلہ نہیں ہاریں گے اور جرات مندی صبرو استقلال اور جوانمردی سے ایسے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے جو اس ملک کے امن تباہ کرنیکے درپے ہیں پی ٹی آئی ضلع چنیوٹ کی قیادت وضلعی رہنماؤں سید عنائت علی شاہ،حسن علی قاضی،حافظ علی اعجاز ،واصف علی گلوتر،ضیغم عباس کھوکھر ،زاہد قاسمی،طارق ولہ رائے ایڈووکیٹ،شاہد خیال،ڈاکٹر جاوید اقبال قمر،حنا انور مخدوم،قمر آفتاب چدھڑعمران عاربی سمیت ہنگامی اجلاس میں ضلع بھر کے تمام رہماؤں کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اپنے قائد کے حکم پر تین روزہ سوگ منایا جائیگا گا اور واقعہ میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ختم نبوت چوک میں ادا کی جائے گی جبکہ ضلعی دفتر میں شہداء کی روحوں کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل: کالاباغ ڈیم بننے سے ملک میں خوشحالی آئے گی،عوامی سروے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker